Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، معذور افراد میں صحت و صفائی کیلئے ہائی جینک کٹس کی فراہمی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جون2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں سوشل ویلفیئر سوسائٹی آفس میں ہینڈی کیپ انٹرنیشنل ادارے کے تعاون سے معذور افراد میں صحت اور صفائی کیلئے ہائی جینک کٹس دی گئیں اور کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ہیروز کو سپیشل بچوں نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں سوشل سوسائٹی ویلفیئر آفس کوٹ ادو میں معزور افراد کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ہینڈی کیپ انٹرنیشنل ادارے کے تعاون سے 48 معزور افراد میں صحت اور صفائی کے لئے کٹس فراہم کی گئیں تاکہ یہ معزور افراد اپنی قوتِ مدافعت کو بڑھا سکیں اور کورونا وائرس کا شکار نہ بن سکیں۔

ان کٹس میں ہینڈ سینی ٹائرز ،ماسک ہیں اور معزور افراد کیلئے دیگر ضرورت کی اشیاء بھی شامل ہیں۔ اس تقریب میں خاص طور پر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ہیروز جیسے ڈاکٹرز،نرسز پیرا میڈیکل سٹاف، پولیس اہلکاران سوشل ورکرز اور میڈیا پرسنز کو سپیشل بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago