Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ریسکیو ایمبولینس کو حادثہ، ایک مریض جاں بحق ، ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) علی پور سے مریض مظفرگڑھ منتقل کرنے والی ریسکیو ایمبولینس کو حادثہ ایک مریض جاں بحق ، ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی۔ ریسکیو زرائع کے مطابق ایمرجنسی سروس 1122 کی ایمبولینس 2 مریض علی پور سے مظفرگڑھ لا رہی تھی کہ خانگڑھ بائی پاس کے قریب مرغیوں سے بھرے ڈالے نے تیزرفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے ایمبولینس کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے ایمبولینس بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔حادثے میں ایک مریض جاں بحق جبکہ دوسرا مریض اور 2 ریسکیو اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر دوسری ایمبولینس منگوا کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق نے جائے حادثہ پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں امدادی کاروائی کروائی ، انہوں نے حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago