Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، مرغی کم قیمت پر فروخت کرنے کے حکم اور بھاری جرمانوں کے خلاف مرغی فروش ایسوسی ایشن کی ہڑتال

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 30 مئی2020ء) مرغی کم قیمت پر فروخت کرنے کے حکم اور بھاری جرمانوں کے خلاف مرغی فروش ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں مرغی فروش ایسوسی ایشن نے بھاری جرمانوں اور مرغی کم قیمت پر فروخت کرنے کے حکم کے خلاف 2 دن سے مسلسل ھڑتال کی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں مرغی فروش ایسوسی ایشن نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا بھی دیا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے راہنمائوں نے کہا کہ انہیں پولٹری فارمرز اور پولٹری ڈیلرز سے مہنگے داموں مرغی ملتی ہے اس لئے وہ مہنگی بیچنے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ پولٹری فارمرز اور پولٹری ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے غریب مرغی فروشوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو سراسر غلط اور مرغی فروشوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرغی فروشوں کے خلاف کارروائیاں بند ہونے تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago