Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، محرم الحرام کی دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے اور کم عمر افراد کو جلوسوں میں نہ لایا جائے، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے اور کم عمر افراد کو جلوسوں میں نہ لایا جائے .انہوں نے کہا کہ تمام عزادار ماسک پہن کر مجالس اور جلوسوں میں شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المذاہب کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ تمام پاکستانی بلا تفریق مذہب و مسلک متحد ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرمدادقریشی اور گرد و نواح میں امام بارگاہوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے چوک کرمداد قریشی، بستی بکاں اور ٹبی بکاں میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے جلوسوں کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا اور جلوس کے راستوں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب، چیف افسر تحصیل کونسل ریحان شاہد اور ممبر امن کمیٹی سید گلزار عباس نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago