Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، متوقع سیلاب 2020 کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی قیادت میں تین روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مارچ2020ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر متوقع سیلاب 2020 کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی قیادت میں تین روزہ ٹریننگ سیشن کا منعقد کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن میں تحصیل مظفرگڑھ کے رضاکار اور کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کے انسٹرکٹرز نے حصہ لیا۔تین روزہ ٹریننگ سیشن کا مقصد رضاکاروں اور کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کو ممکنہ سیلاب 2020 کے پیش نظر CBDRM ٹریننگ کے بارے آگاہی دینا تھی۔ٹریننگ سیشن کے پہلے روز شرکاء کو یونین کونسل کی سطح پر سیلاب کی انتظام کاری ،ضلع سطح پر سیلاب کی انتظام کاری، اور کمیونٹی سطح پر آفات کے خدشات کی انتظام کاری میں استعمال ہونے والی بنیادی اصطلاحات اور تصورات کو سمجھنے آگاہی دی گئی۔اسی طرح ٹریننگ سیشن کے دوسرے روز شرکاء کو آفات کی انتظام کاری کے دائرے میں اکثر استعمال ہونے والی اصطلاحات، کمزور دفاعی صلاحیتوں اور استعدادی صلاحیتوں کی جانچ پڑتال، خطرات کی نقشہ سازی آگاہی دی گئی اور تمام شرکاء کو گروپ کی صورت میں پریکٹیکل بھی کروائے گئے۔اسی طرح ٹرینگ سیشن کے تیسرے اور آخری روز شرکاء کو مصنوعی سانس کی بحالی ، آگ پر قابو پانے کے لیے مختلف طریقے، واٹر سرچ آپریشن اور کسی حادثے کی صورت میں جسم سے خون کے بہاؤ کو روکنے کے پریکٹیکل کروائے گئے۔ٹرینگ سیشن کے آخر میں شرکاء سے پوسٹ ٹیسٹ لیا گیا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے تمام شرکاء میں ٹرینگ کورس کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago