Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، قدیمی قبرستانوں کی حدود میں ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ ضلع کے قدیمی قبرستانوں پیرجہانیاں، غوث حمزہ، خانپور اور روشن آبادکی حدود میں ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ساؤتھ جمشید حسین سیال کے دستخطوں سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ روزنامہ جلوس مظفرگڑھ اور روزنامہ خبریں ملتان میں شائع ہونیوالی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کے قدیمی قبرستانوں کی حدود میں قبضہ مافیا نے مکانات اور دوکانیں تعمیر کر لی ہیں ، سیوریج کا گندہ پانی قبرستانوں میں چھوڑ دیا گیا ہے اور نزدیکی آبادیوں کا کچرا اور گند بھی قبروں پر ڈالا جا رہا ہے اور قبضہ مافیا نے دربار عالیہ حضرت پیر جہانیاں اور دربار عالیہ حضرت غوث حمزہ کے قبرستانوں کے کئی کنال رقبہ پر ناجائز قبضے کر لیے ہیں اور ان قدیمی قبرستانوں میں مردوں کے دفن کرنے کی جگہ ہی باقی نہیں رہی جبکہ پیر جہانیاں اور غوث حمزہ کے قبرستان میں مقامی لوگوں نے قبروں کو مسمار کر کے مکانات ، دوکانیں ، ہوٹلز، بھانے اور ڈیرے تعمیر کر لیے ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago