News

مظفرگڑھ، غلہ منڈی میں جن اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اس کے اثرات مارکیٹوں میں بھی نظر آنے چاہئیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق

مظفرگڑھ08۔8دسمبر  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 دسمبر2021ء):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق نے کہا ہے کہ غلہ منڈی میں جن اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اس کے اثرات مارکیٹوں میں بھی نظر آنے چاہئیں تاکہ عوام کوبھی ریلیف میسر ہو۔ انہوں نے انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو کہا کہ قیمتوں کا تعین ان کی مشاورت سے کیا جاتا ہے تو اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں انجمن تاجران، کریانہ ایسوسی ایشن اور صارف کے نمائندگان کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ مقررکردہ قیمتوں کے مطابق اشیاء خوردو نوش کو فروخت کریں اور نرخ نامہ نمایاں جگہ پر لگائیں۔ اجلاس میں ڈی او انڈسٹری رانا گلفام، مارکیٹ کمیٹی سے نجیب فیض، انجمن تاجران سے سید امیر حسن سمیت کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور صارف کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago