Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، غریب مزدور کے مکان پر دھاوا بول کر معصوم بچوں اور خواتین پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اپریل2019ء) غریب مزدور کے مکان پر دھاوا بول کر معصوم بچوں اور خواتین پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، خانگڑھ پولیس نے مقدمہ چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر شاہ سمیت 35 افراد کے خلاف درج کر کے چئیرمین بلدیہ طاھر شاہ سمیت 29 افراد کو گرفتار کرلیا ھے۔یاد رھے کہ گزشتہ روز مبینہ طور پر سیاسی با اثر افراد کی پشت پناھی سے درجنوں اشتہاریوں نے مظفرگڑھ کے قریبی قصبے خانگڑھ میں ایک غریب مزدور کے مکان پر قبضہ کرنے کیلئے دھاوا بول دیا تھا انہوں نے فائرنگ کی اور بچوں اور خواتین پر تشدد کیا فائرنگ سے ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ھو گئے تھے پولیس مبینہ طور پر با اثر سیاسی افراد کے دباو کی وجہ سے مقدمہ کے اندراج میں لیت و لعل کرتی رھی اور سیاسی افراد کا نام نہ لکھوانے کیلئے دباو ڈالتی رھی لیکن وقوعہ میڈیا میں ھائی لائٹ ھونے کے بعد اعلے ا حکام کے نوٹس لینے پر پولیس نے چئیر مین بلدیہ طاھر شاہ سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے چئیرمین بلدیہ طاھر شاہ سمیت 29 افراد کو گرفتار کر لیا ھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago