Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی پلان مرتب، میونسپل کارپوریشن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینر امجد شعیب ترین کی ہدایت پر عیدالاضحی کے موقع پر میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ نے صفائی پلان مرتب کرلیا۔صفائی ستھرائی کے بہتر عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ شہر کو 13 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر سیکٹر میں صفائی انچارج، سپروائزر اور سینٹری ورکرز تعینات کرکے روسٹرز جاری کردئے گئے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں سے گندگی، آلائشوں کو اٹھانے کے لئے آٹھ ٹریکٹر ٹرالیاں میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ کی محدود میں مختلف روٹس سے صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لئے گند اور آلائشوں کا اٹھائیں گی اسی طرح محلوں اور گلیوں سے الائیشں اٹھانے کے لئے 21 ہاتھ ریڑھیوں کے ذریعے سینٹری ورکرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

35 ہزار سے 40 ہزار گھروں پر مشتمل میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ امسال عید کے پہلے دن تقریباً 18 سے 20 ٹن دوسرے دن 12 سے 14 ٹن جبکہ تیسرے دن 10 سے 12 ٹن متوقع الائیشیں اکٹھی کرئے گی۔

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مرتب جانے والی پلان کے پیش نظر مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو چیف آفیسر، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز اور سینٹری سپروائزر کی نگرانی میں عید الاضحی سے ایک روز قبل اپنے اپنے علاقوں میں موجود مساجد، عیدگاہوں، قبرستان اور مین سڑکات پر کوڑاکرکٹ اور صفائی کرنے کے بعد چھڑکاؤ کریں گے اس کے بعد تمام مقامات پر چونا کا بھی استعمال کیا جائے گا میونسپل کارپوریشن کیجانب سے پلان کے مطابق عید کے روز تشکیل شدہ ٹیمیں صبح نو بجے رات دس بجے تک مسلسل صفائی کا کام جاری رکھیں گی جبکہ ہر مقام پرگندگی اور الائیشوں کو اٹھانے کے بعد فینائل اور دیگر جرائم کش سپرے کیا جائے گا اسی طرح عید کے تینوں ایام میں اکٹھی کی جانی والی تمام الائیشیں اور گندگی کو فلتھ ڈپو منتقل کیا جائے جہاں گڑھے کھود پر جمع ہونے والی گندگی گڑھے میں ڈال کرکے باریک چونے کا سپرے کرکے گڑھے کو مٹی سے بند کیا جائے گا، عیدالاضحی پر موقع پر ڈیوٹی پلان کو شہر کے مختلف مقامات پر آویزاں کیا جائے تاکہ شہری میونسپل سروسز سے آگاہ ہوں اور میونسپل کارپوریشن کے قائم کنٹرول روم پر اطلاع کی صورت میں صفائی کے کام کو بروقت اور احسن طریقے سے سرانجام دیں سکیں۔
اس بارے میں ڈپٹی کمشنر انجینر امجد شعیب ترین کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ عید کے ایام میں شہر میں بہترین صفائی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کیجانب سے مرتب شدہ پلان کے مطابق شہر میں میونسپل کارپوریشن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں, شہری اپنے شہر میں بے جا گندگی سے اجتناب کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago