Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، عوام کے قانونی مسائل حل کرنے میں ڈسٹرکٹ بار کا نمایاں کردار ہے، میاں محمد ایوب قریشی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے نومنتخب عہدیداران کی سابق آئی جی پولیس، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 182 میاں محمد ایوب قریشی کی رہائش گاہ پر ملاقات۔بار الیکشن میں میاں ایوب قریشی اور انکے گروپ کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر۔عوام کے قانونی مسائل حل کرنے میں ڈسٹرکٹ بار کا نمایاں کردار ہے میاں محمد ایوب قریشی کا بار کے نومنتخب عہدیداران سے گفتگو میں اظہار خیال۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر میاں ارشد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری زبیر سہرانی، جوائینٹ سیکرٹری مہر توقیر جانگلہ سئینر ایڈووکیٹ جام محمد یونس نے سابق آئی جی پولیس امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 182 میاں محمد ایوب قریشی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تمام نومنتخب عہدیداران نے میاں محمد ایوب قریشی کو انکے گروپ کیجانب سے انتخابات میں مکمل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے وسیع قانونی تجربہ سے مستفید ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر میاں محمد ایوب قریشی نے بار کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے مسائل کیساتھ ساتھ عوام کے قانونی مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ بار کا نمایاں کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء قانونی امور میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے قانون کا بول بالا کریں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago