مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سرکاری ہسپتالوں بالخصوص دور دراز کے دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں آنیو الے مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایاجائے، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے بنیادی مرکز صحت بصیرہ میں الصبح اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے ضروری ہے کہ ہسپتال کے ماحول کو صاف ستھرا بنایا جائے۔
مریضوں کے بستر کو صاف رکھا جائے، تکیے اور کمبل فراہم کیے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر بستر کی چادر تبدیل کی جائے، واش روم کی صفائی اور پانی کی فراہمی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، تمام ڈاکٹرو ں سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو ضروری بنایا جائے، مریضوں کو باہر کی ادویات نہ تجویز کی جائیں، ہسپتال میں موجود ادویات مریضوں کو بلا امتیاز فراہم کی جائیں، ایمرجنسی میں ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولیات مفت فراہمی کی یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے سٹور سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…