مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 نومبر2021ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،ریڑھی والوں کو متبادل جگہ فراہم کر دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر علی پور مبین احسن نے عوام کی آمدورفت میں دشواریوں کے پیش نظر بلدیہ علی پور کے عملہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
علی پور کی مرکزی شاہراوں سے تمام تجاوزات کو ہٹادیا اور ریڑھی والوں کو متبادل جگہ فراہم کرکے انہیں سڑکوں پر ریڑھیاں لگانے سے روک دیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ناجائز تجاوزات اور ریڑھیوں کی بھرمار سے ٹریفک کا بہاو شدید متاثر ہو رہا تھا اور عوام کو آمدورفت میں دقت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، عوام کی تکالیف کو دور کرنے اور انہیں آمدورفت میں سہولت مہیا کرنے کےلئے پولیس اور بلدیہ کی ٹیموں کے ساتھ تجاوزات کے خلاف ایک مشترکہ گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا ۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…