Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، علاقائی صحافی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اپریل2019ء) میڈیا ملک کا ایک مضبوط ستون ہے اور پاکستان کی ترقی میں میڈیا کا ایک بڑا ہاتھ ہے، علاقائی صحافی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے ریجنل یونین آف جرنلسٹ (RUJ) مظفرگڑھ کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا دوردراز کے علاقوں کے اکثر مسائل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوتے ہیں جب کہ علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل سے بھی وہ اچھی طرح آگاہ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ میڈیا کے دوستوں کا دل سے احترام کرتے ہیں۔ وفد میں شامل ریجنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان (RUJ) کی سنٹرل ایگزیکٹو باڈی کے ممبر رضوان قریشی، ریجنل یونین آف جرنلسٹ (RUJ) ضلع مظفرگڑھ کے سنئیر نائب صدر سردار محمد معظم ڈوگر اور تحصیل مظفرگڑھ کے صدر نذر جتوئی نے ڈپٹی کمشنر کو علاقائی صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس میں پریس کلبوں کی عمارتوں کا نہ ہونا، علاقائی صحافیوں کے لئے رہائشی کالونیوں اور لائف انشورنس سمیت دیگر مسائل شامل تھے۔وفد نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ آر یو جے کے ضلعی، تحصیل عہدیداران سے ملاقات کا وقت دیں تاکہ مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں سے آئے ہوئے صحافی اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بتا سکیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے بہت جلد ملاقات کا وقت دینے کا وعدہ کیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago