Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، عبدالرشید ڈوگرنے اپنے 20 مسلح ساتھیوں کے ساتھ میرے سکول کے اندر گھس کر دھاوا بول دیا، دو افراد زخمی ہو گئے،پرنسپل اکبر عزیز

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) پرائیویٹ سکول کے پرنسپل اکبر عزیزنے کہا ہے کہ عبدالرشید ڈوگرنے اپنے 20 مسلح ساتھیوں کے ساتھ میرے سکول کے اندر گھس کر دھاوا بول دیا، جس سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکول سبائے والا میں تقریباً دس گیارہ بجے عبدالرشید ڈوگر اپنے 20 ساتھیوں کیساتھ ڈنڈے سوٹوں کیساتھ پرائیویٹ گارڈ کو مارتے ہوئے اندر گھس کر دھاوا بول دیااورسکول سٹاف کو ڈنڈے سوٹوں سے مارنا شروع کردیا ، جس سے محمد اصغر اور محمد افضل زخمی ہوگئے ،وقوعہ کی اطلاع پر تھانہ جتوئی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال روانہ کردیا اور کارروائی شروع کردی۔انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی ہے کہ سکول میں دھاوا بول کر غنڈا گردی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ عبدالرزاق گجر اے ایس آئی سے رابطہ ہونے پر بتایا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے مابین زمین کا جھگڑا چل رہا ہے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کی ہے اور معاملہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائیگی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago