Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، اے ڈی سی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں تعمیرو مرمت کے 96منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کیلئے 15ارب 61کروڑ55لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی تھی، ان منصوبو ں میں 33منصوبے محکمہ ہائی وے کے، 12منصو بے محکمہ بلڈنگ کے،14منصوبے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے، 4منصوبے لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے جبکہ 6منصوبے محکمہ انہار کے شامل ہیں۔یہ بات انہوں نے ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اے ڈی سی فنانس و پلاننگ نے مزید بتایا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبائی حلقوں میں ممبران صوبائی اسمبلی کی مشاورت سی120منصوبے شروع کئے گئے تھے جن کیلئے 1ارب روپے رکھے گئے تھے، ان منصوبوں میں 79منصوبے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور لوکل گورنمنٹ، 36پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، جبکہ 6منصوبے سٹرکوں کے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں پر اب تک 28کروڑ 73لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں پر معیار ی مٹیریل استعمال کیا جائے اور کام کے معیار کو بھی مد نظر رکھا جائے اور تمام جاری منصوبو ں کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago