Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ضلعی انتظامیہ کا شہر میں ایک مرکزی جگہ پر نماز عید کا ایک بڑا اجتماع منعقدکرنے کا فیصلہ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی خصوصی کوشش سے ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ نے شہر میں ایک مرکزی جگہ پر نماز عید کا ایک بڑا اجتماع منعقدکرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ عوام کو کسی فرقہ وارانہ تقسیم کے بغیر ایک ہی جگہ پر مجتمع ہونے کا موقعہ فراہم کیا جا سکے جو کہ اسلام کے نزدیک ایک مطلوب اور پسندیدہ عمل ہے۔اس حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج مظفرگڑھ کے ہاکی گروانڈ کا انتخاب کیا گیا ہے کہ جس کے آس پاس پارکنگ کا بھی وسیع نظام موجود ہے اور جسکی سیکورٹی کابھی چار دیواری ہونے کی وجہ سے بہتر انتظام کیا جاسکتاہے۔ اس امر کا فیصلہ 25مئی 2019 کو ہونے والی ضلعی امن کمیٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس میں تمام طبقہ ہائے فکر کے علماء نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کے ساتھ ساتھ مولانا سید عبدالمعبود آزاد، مولانا عبدالستار، سید ہلال جاوید کاظمی، سید گلزار عباس نقوی، سید اختر حسین بخاری کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے تاجرتنظیموں کے مرکزی صدر سید امیر حسن نے بھی اظہار خیال کیا۔ کمیٹی میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اگرچہ اسلام نے اجتماعی نمازوں کا ایک جامع تصور پیش کیا ہے جس کی رو سے روزمرہ کی نمازیں قریبی مسجد میں ادا کرنا، جمعے کی نماز کیلیے جامع مسجد کا رخ کرنا، اور عیدین کی نمازیں شہر کے مرکزی مقامات پر ادا کرنا احسن عمل ہے تا کہ معاشرے میں اجتماعیت اور وحدت کو فروغ دیا جا سکے۔لیکن مختلف عوامل کی بنا پر یہ اجتماعات قریبی مساجد تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ میٹنگ میں اس امید کا بھی اظہار کیا گیا کہ آنے والے سالوں میں یہ روایت مزید مستحکم ہو جائیگی اور مجوزہ اجتماع شہر بھر میں مرکزی حیثیت اختیار کرلے گا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago