Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک کا مویشی منڈی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 جولائی2020ء) صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ حسنین بہادر دریشک نے مظفرگڑھ میں تھرمل روڈ پر قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر ملک منصور احمد، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈی جی خان ڈاکٹر محمد توصیف طاہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹرملک طارق سعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کورونا کی وبا کے پیش نظر اس سال عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے قائم مویشی منڈیوں میں خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی تمام منڈیوں میں کورونا ایس او پیز اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے تاکہ کورونا وبا سے بچتے ہوئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے قربانی کے جانور خرید کئے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز اور حفاظتی تدابیر پر عمل کروانے کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے حکومتی احکامات پر عمل کر کے کورونا کی وبا کو شکست دینی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سال زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کرنے چاہیے اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اس عید پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھا تو ہم جلد کورونا کی وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو عام آدمی خصوصاًمزدوروں کا احساس ہے اس لئے وہ مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کے حامی ہیں، انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر لاک ڈاؤن مجبوری ہے تاکہ عوام کو اس وبا سے بچایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر پابندی کے حوالے سے میڈیا اور عوام اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے بتایا کہ ضلع بھر میں عید الاضحی کیلئے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے 13مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں بیوپاریوں اور جانوروں کی سہولت کے انتظامات کئے گئے ہیں، جانوروں کے علاج معالجے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کا کیمپ بھی لگایا گیا ہے، جانوروں کیلئے پانی اور خوراک کامناسب انتظام کیا گیا ہے جبکہ رات کو لائٹس کابھی انتظام کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے مویشی منڈی میں تعینات ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago