Categories: Urdu News

مظفرگڑھ، صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ اولین ترجیح ہے، ایس ای میپکو

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اگست2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ کرناہماری اولین ترجیح ہے۔کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمر سروسزسنٹرزمیں تعینات عملہ صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے اورآن لائن درج ہونیوالی شکایات کامکمل ریکارڈرجسٹرمیں درج کیاجائے۔
درج ہونیوالی شکایات کافوری طورپرازالہ کروایا جائے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹر کی چیکنگ کے موقع پرکیا۔ انہوں نے کہاکہ میپکوصارفین سے بدتمیزی اورغیراخلاقی رویہ اپنانے والے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کاتحفظ یقینی بنائیں جلدبازی کی بجائے احتیاط سے کام کریں اورٹی اینڈپی کے بغیر ہرگزکام نہ کیاجائے،پی ٹی ڈبلیوکے بغیربجلی کی لائنوں اورٹرانسفارمرزپربھی ہرگزکام نہ کیا جائے اورسیفٹی قوانین اورہدایات پرمکمل عمل کیاجائے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago