Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، شہیدکانسٹیبل فاروق کی نمازجنازہ ادا، ہزاروں لوگوں کی شرکت

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 اپریل2019ء) تھانہ سیت پور کے علاقے میں نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل فاروق کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بستی لنگاہ موضع مراد پور جنوبی علاقہ تھانہ خیرپور میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد سجاد گجر، ڈی ایس پی علی پور آصف رشید، علی پور سرکل کے ایس ایچ، اوز، ایس ایچ او شہرسلطان عبدالشکور قیصرانی، پولیس افسران و ملازمان کی کثیر تعداد کے علاوہ سردار عاشق حسین خان گوپانگ سابق ایم این اے، سردار خضر حیات خان گوپانگ، سردار حافظ محمد عمر خان گوپانگ ضلعی چئیرمین مظفرگڑھ، مقامی معززین اور ہزاروں لوگوں نے شہید کے نماز جنازہ میں شرکت کی، شہید کی تدفین ان کے آبائی قبرستان مراد پور جنوبی میں کی گئی، شہید نے سوگواران میں بیوہ اور بیٹی جو کہ آٹھویں کلاس کی طالبہ ہے چھوڑی، ایس پی انوسٹی گیشن نے شہید کے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور ملک و قوم کی خاطر قربانی کا جذبہ دیکھ کر خراج تحسین پیش کیا۔شہید کانسٹیبل کی پہلی نماز جنازہ پولیس لائنز مظفرگڑھ میں ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین پولیس کے اہلکاروں اور مظفرگڑھ کے شہریوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

7 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

7 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

7 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago