News

مظفرگڑھ، شدید گرمی کی لہر ہیٹ سٹروک کا باعث بن سکتی ہے،ترجمان ریسکیو 1122

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2022ء) ترجمان ریسکیو 1122 نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کی لہر ہیٹ سٹروک کا باعث بن سکتی ہے،انہوں نے ہیٹ سٹروک کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ پسینہ زیادہ آنا،پانی کی کمی ہونا،دل کی دھڑکن تیز ہونا،متلی یا قے آنا،جلد کا گرم یا خشک ہونا،سردرد یا چکرآنا،رنگت زرد ہونا اور غنودگی یآ بیہوشی ہیٹ سٹروک کی علامات ہیں، انہوں ہیٹ سٹروک سے بچاو کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاضرورت گھر سے نکلنے سے پرہیز کریں اگر ضروری ہو توسر منہ اور ناک ڈھانپ لیں،ایسی ورزش سے پرہیز کریں جو جسم کا درجہ حرارت بڑھا دے،مناسب خوراک کھائیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں،ہلکے رنگ کا کھلا اور ڈھیلا لباس پہنیں،بچوں کو پارک کی ہوئی یا بند گاڑی میں اکیلا ہرگز نہ چھوڑیں،ایسے جوتے پہنیں جن سے پاوں کا درجہ حرارت مناسب رہے،زیادہ پروٹین والے کھانے نہ کھائیں جن سے میٹابولک ہیٹ بڑھنے کا خطرہ ہو،ہاتھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں تاکہ رگوں میں خون کا بہاو ٹھیک رہے،کاٹن کے غلاف والا نرم تکیہ استعمال کریں اور دھوپ میں نکلنے سے پہلے عام موئسچرائزر کی بجائے ایلوویرا استعمال کریں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ہیٹ سٹروک کا شکار زیادہ تر بچے خاص طور پر شیرخوار بچے،بڑے بزرگ،کھلاڑی اور دھوپ میں کام کرنے والے افراد ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ مندرجہ بالا ہدایات پر عمل کر کے خود بھی ہیٹ سٹروک سے محفوظ رہیں اور اپنے متعلقین کو بھی بچائیں۔\378
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago