Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، شادی کی تقریب میں چھاپہ،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر دوافراد گرفتار

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2020ء) تھانہ خان گڑھ پولیس کا رحمت کالونی میں شادی کی تقریب میں چھاپہ،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر دوافراد گرفتار،دولہا اور دولہے کا والد موقع سے فرار۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب تھانہ خان گڑھ کی حدود رحمت کالونی میں شیخ مبین کے بیٹے عبدالرحمن کی شادی کی تقریب میں ڈانس پروگرام چل رہاتھا جس میں پرموٹر اختر حسین اور سہیل کے ساتھ ملتان سے آئی ہوئی 4 لڑکیاں بلند آواز میں چلنے والے ساؤنڈ سسٹم پر ڈانس کر رہی تھیںجس سے علاقہ کے لوگوں کے آرام میں خلل پڑرہاتھا۔مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی قیادت میں تھانہ خان گڑھ پولیس نے دوران پروگرام رات 12بجے چھاپہ مارکر دو پرموٹر اختر حسین اور سہیل کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ ساونڈسسٹم کو بھی قبضہ میں لے لیا۔عوام کے جمع غفیر کا فائدہ اٹھا کر 4 لڑکیاں ،دولہا اور دولہے کا والد موقع سے فرار ہوگئے۔تھانہ خان گڑھ پولیس نے گرفتار ملزمان کو حوالات بند کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago