Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر موک ایکسرسائز کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جون2020ء) سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر دریائے سندھ اور چناب پر ریسکیو سمیت مختلف اداروں نے موک ایکسرسائز کی جس میں ڈبلیو ایچ او، محکمہ ہیلتھ، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک اور دو آبہ فاؤنڈیشن نے حصہ لیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے سندھ اور دریائے چناب پر ایک موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد انسانی زندگیوں کا بچائو،جانوروں کی دیکھ بھال،اداروں کی استعداد کار اور صحت کے حوالے سے تیاری کا جائزہ لینا تھا، دوآبہ فائونڈیشن نے فلڈ فائٹنگ پلان 2020 کے بارے میں آگاہی دی۔
ریسکیو آفیسر آصف جلال کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے فراہم کردہ ایمرجنسی ریسپانس کٹس سیلابی صورتحال میں ریسکیو اداروں کیلئے اثاثہ ثابت ہوں گی، ریسکیو ٹیم نے سیلاب کے خطرات سے نمٹنے اور انسانی زندگیوں کو بچانے والے جدید سازوسامان کے سٹال کا بھی معائنہ کیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا۔ موک ایکسرسائز کا انتظام کنسرن ورلڈ وائیڈ اور یو کے ایڈ کے مالی تعاون سے کیا گیا تھا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago