News

مظفرگڑھ، سپیشل برانچ کی نشاندہی پر آئل چور مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،سرغنہ سمیت 4 افراد گرفتار

مظفرگڑھ۔4ستمبر  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 ستمبر2021ء) :سپشل برانچ کی نشاندہی پر آئل چور مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،سرغنہ سمیت 4 افراد گرفتار،مقدمہ درج، سپیشل  برانچ کے زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ابراہیم خان دریشک نے سپیشل برانچ آفیسر فہد منیر لغاری اور ان کی ٹیم کے ہمراہ مظفرگڑھ کے نواحی علاقے سنانواں میں کاروائی کرتے ہوئے  پی ایس  او پائپ لائن سے تیل چوری کے لئے لگائے گئے چار کلمپ برآمد کر کے 4 ملزمان سلیم،صابر،ارشاد جٹ اور نوید بھٹی کو رنگے ہاتھوں چوری شدی تیل کے ہمراہ گرفتار کر لیا ہے،جبکہ ان کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ملزمان کلمپ لگا کر پائپ لائن سے کروڑوں روپے کا آئل چوری کر رہے تھے،گرفتار ملزمان نے اپنے بھاگ جانے والے ساتھیوں کے نام عمر امانت،عابد حسین،الطاف اور محمد راشد بتائے ہیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس سے قبل 3 مرتبہ تیل چوری کرکے مختلف مقامات پر فروخت کر چکے ہیں،پولیس تھانہ محمود کوٹ نے پی ایس او کے سیکیورٹی آفیسر میاں محمد اعجاز کی مدعیت میں  مقدمہ درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد بیڈفورڈ ٹرک  معہ 2000 لیٹر ٹینکی چوری شدہ تیل،ایک عدد سوزوکی کار،ایک عدد ہونڈا سٹی موٹرسائیکل 70 سی سی،آہنی کلمپ معہ 4 عدد نٹ بولٹ،25 فٹ طویل پریشر پلاسٹک پائپ اور ایک عدد ہینڈل والو برآمد کر لیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago