Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، سپر لیگ کا فائنل دارالارقم سکول ڈولفنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کاہلوں ڈیریز سٹالینز سے پانچ وکٹوں سے جیت لیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جنوری2019ء) مظفرگڑھ سپر لیگ کا فائنل دارالارقم سکول ڈولفنز نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کاہلوں ڈیریز سٹالینز سے 5وکٹوں سے جیت لیا۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ صحت مند معاشروں کی تشکیل میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کی جسمانی نشونماکے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی بھی کی جاتی ہے۔مظفرگڑھ سپر لیگ کاانعقاد مظفرگڑھ کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے، جہاں کرکٹ کے شائقین کو ایک خوبصورت تفریح کا موقع ملا، وہاں ضلع کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی کرکٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلع میں عملی اقدامات کئے جائیں گے اور ضلع کی عوام کو اس طرح کے صحت مند تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل حافظ عمر خان گوپانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مظفرگڑھ سپر لیگ ضلع کے لئے ایک اعزاز ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

3 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

3 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago