Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، سول کورٹ جتوئی میں محافظ خانہ کا افتتاح

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے سول کورٹ جتوئی کا دورہ کرتے ہوئے سول کورٹ جتوئی میں محافظ خانہ کا افتتاح کردیا۔ بعد ازاں انہوں نے بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتوئی بار وکلاء نے ماڈل کورٹ میں جس طرح کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ لوگو تحصیل جتوئی سے 80 کلو میٹر کا سفر کرکے ضلعی ہیڈکوارٹر مظفرگڑھ نقل لینے کے لیے جاتے تھے، اب ان کو نقل مقامی سول کورٹ سے ہی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سستا اور فوری انصاف ملنا چاہیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد آصف علی رانا نے کہا ہے کہ میں نے ماڈل کورٹ میں ٹارگٹ کے مطابق قتل ودیگر کیسوں کو فائنل کیا ہے، اس ٹارگٹ کو حاصل کرنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی اور جتوئی بار کے وکلاء کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔ اس موقع پر صدر بار سردار سعید احمد خان گوپانگ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی کا جتوئی محافظ خانہ منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago