Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، سول سروس کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، رانا محبوب اختر

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 فروری2020ء) معروف سکالر، کالم نگار اور سابق بیوروکریٹ رانا محبوب اختر نے کہا ہے کہ سول سروس کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، اچھی، فعال اور عوام دوست سول سروس ملکوں اور قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے نوجوان اعلیٰ تعلیم سے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے خاندان اور اپنے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، مظفرگڑھ جیسے پسماندہ ضلع میں سی ایس ایس کلاسز کا اجرا بہت ہی اچھا قدم ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ میں سی ایس ایس کی تیاری کرنے والی کلاس کو لیکچر دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج رانا مسعود اختر، معروف صحافی، کالم نگار شوکت اشفاق، معروف دانشور ملک خیر محمد بدھ، ندیم رحمان ملک اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد بھی موجود تھے۔ ملک خیر محمد بدھ نے کہا کہ گزشتہ سال سے گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ میں سی ایس ایس امتحان کی تیاری کلاسز کا اجرا کیا گیا ہے۔ اس سال یہ دوسرا سیشن ہے، تیاری کلاسز کے دوران طلبا کو 5 ماہ کے لئے کوچنگ کی جاتی ہے اس دوران ماہرین، اساتذہ اور معروف سکالرز طلباء کو لیکچر دیتے ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago