Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، سودخور کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، قانونی کارروائی کا آغاز

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جولائی2020ء) سودخور کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ چوک سرور شہید کے چک نمبر 561 کے رہائشی متاثرہ شخص آصف کے مطابق اس نے اسداللہ نامی شخص سے ڈیڑھ لاکھ روپے سود پر لئے تھے جو وہ اصل زر سود سمیت ادا کر چکا ہے لیکن سودخور اسداللہ اسے مزید رقم ادا کرنے کیلئے دباو ڈال رہا تھا اور ہراساں کر رہا تھا، اسداللہ نے مزید رقم نہ دینے کی صورت میں اس کے 2 بیٹوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور اسے خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ مقامی بااثر افراد نے بھی سودخور کے خلاف اس کی مدد نہیں کی۔ ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے اس کی شکایت پر پولیس تھانہ چوک سرور شہید کو سود خور کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے اور شہری کو انصاف فراہم کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے سودخور کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago