Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا افتتاح

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ ستی ۔ 25 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ صادق ڈوگر نے تھانہ سٹی میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق ڈوگر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ابتدائی طور پر شہر کے 10مقامات پر جدید کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں یہ کیمرے دن کے ساتھ ساتھ رات میں بھی کارآمد ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کو پی ٹی سی ایل کیبل سے منسلک کیا گیا ہے سمارٹ سٹی کے کیمروں سے حاصل ہونے والے مواد کو نادرا کی مدد سے شناخت کیا جائے گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ مظفرگڑھ پولیس اپنے فنڈز سے مکمل کررہی ہے اس سے شہر میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئے گی۔

اور یہ پراجیکٹ صوبہ بھر میں اپنی نوعیت کا کسی بھی ضلع کا پہلا منصوبہ ہے جو پہلے سے موجود وسائل میں سے ہی مکمل کیا جا رہا ہے، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو جدید کیمروں سے مانیٹر کیا جارہا ہے، جدید کیمرے 25 ٹائمز زومنگ کوالٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ایک کلومیٹر سے زیادہ دور تک زومنگ کی جا سکتی ہے اور کسی بھی شخص کی شناخت کی جا سکتی ہے، پراجیکٹ کو مظفرگڑھ شہر کے تمام اہم جگہوں اور داخلی و خارجی راستوں تک وسیع کیا جائیگا اور اس کے بعد ضلع بھر میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز تک بھی اس پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago