مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ ستی ۔ 25 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ صادق ڈوگر نے تھانہ سٹی میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق ڈوگر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ابتدائی طور پر شہر کے 10مقامات پر جدید کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں یہ کیمرے دن کے ساتھ ساتھ رات میں بھی کارآمد ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کو پی ٹی سی ایل کیبل سے منسلک کیا گیا ہے سمارٹ سٹی کے کیمروں سے حاصل ہونے والے مواد کو نادرا کی مدد سے شناخت کیا جائے گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ مظفرگڑھ پولیس اپنے فنڈز سے مکمل کررہی ہے اس سے شہر میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئے گی۔
اور یہ پراجیکٹ صوبہ بھر میں اپنی نوعیت کا کسی بھی ضلع کا پہلا منصوبہ ہے جو پہلے سے موجود وسائل میں سے ہی مکمل کیا جا رہا ہے، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو جدید کیمروں سے مانیٹر کیا جارہا ہے، جدید کیمرے 25 ٹائمز زومنگ کوالٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ایک کلومیٹر سے زیادہ دور تک زومنگ کی جا سکتی ہے اور کسی بھی شخص کی شناخت کی جا سکتی ہے، پراجیکٹ کو مظفرگڑھ شہر کے تمام اہم جگہوں اور داخلی و خارجی راستوں تک وسیع کیا جائیگا اور اس کے بعد ضلع بھر میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز تک بھی اس پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…