Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، سلیمان والا کے قریب ہونے والی ڈکیتی کی واردات ٹریس ، تین ڈاکو گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) ڈی پی او مظفرگڑھ عمران کشور نے تھانہ خا نگڑ ھ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خانگڑھ پولیس نے سلیمان والا کے قریب قومی شاہراہ پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات 12 گھنٹوں میں ٹریس کر کے 19لاکھ روپے مالیت کی چھینی گئی 350من کپاس اور ٹریکٹر ٹرالی برآمد کر لی اور تین ڈاکو اسحاق عرف شاکی قریشی ‘ سراج قریشی اور نجف کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، جبکہ قصبہ ماہڑہ کے نزدیک ایک بھٹہ سے واردات میں استعمال ہونے والا ٹرک اور ملزمان کی نشاندہی پر مسروقہ ٹریکٹر ٹرالی بصیرہ کے نزدیک ریت کے ٹیلوں سے برآمدکیاگیا ہے۔ڈی پی او نے ڈکیتی کی واردات فوری ٹریس کرنے پر ڈی ایس پی صدر سرکل غضنفر عباس تنگوانی ‘ ایس ایچ او خانگڑھ انسپکٹر ملک خالد بلال اور پوری ٹیم کو شاباش دی، جبکہ 20ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ڈی پی او مظفرگڑھ نے کہا کہ پولیس جاگ رہی ہے جبکہ ضلع پولیس میں مزید 167اہلکار شامل ہو جائیں گے اور حکومت نے مزید 200ملازمین کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 15پولیس میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ اس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے ۔گاڑیوں کو حادثات اور ڈکیتی سے بچانے کیلئے آئی ٹی ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ڈی پی او نے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقامی میڈیا ان کیساتھ بھرپور تعاون اور راہنمائی کر رہا ہے۔تھانہ خانگڑھ پولیس کی اس اہم کامیاب کارروائی پر مدعی مقدمہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔مدعی مقدمہ نے کہا کہ پولیس میں تعینات ایس ایچ او خالد بلال سب انسپکٹر ضیاالرحمن اور اے ایس آی صادق حسین کانسٹیبل قسور عباس ندیم عباس شہزاد بھٹہ جیسے افسران عوام کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ پولیس کا مور ال بلند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے محنتی اہلکاران پولیس کے باعث اعزاز ہیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago