Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، سرکاری ہسپتالوں کو غریبوں کیلئے مفت دی جانے والی ادویات کا پرائیویٹ کلینک پر فروخت ہونے کا انکشاف

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اپریل2019ء) سرکاری ہسپتالوں کو غریبوں کیلئے مفت دی جانے والی ادویات کا پرائیویٹ کلینک پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے بارے میں کافی عرصہ سے عوامی شکایات سننے میں آ رہی تھیں کہ وہاں غریب مریضوں کو ادویات نہیں ملتیں اور انہیں ادویات بازار سے خریدنا پڑتی ہیں اب پتہ چلا ہے کہ ٹی ایچ کیو میں تعینات ڈاکٹر شاہد گرمانی جو کہ سرجن ڈاکٹر ہیں۔انہوں نے کوٹ ادو میں ایک پرائیویٹ کلینک بنایا ہوا ہے ان کے پرائیویٹ کلینک میں مریضوں سے پیسے لے کر سرکاری ادویات جن پر ناٹ فار سیل لکھا ہوتا ہے، دی جاتی ہیں وہ ہسپتال کے دیگر عملہ کی ملی بھگت سے مریضوں کیلئے آنے والی مفت ادویات اپنے کلینک پر لے جاتے ہیں اور وہاں مریضوں سے ان ادویات کے پیسے لے کر دی جاتی ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیر صحت پنجاب سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 month ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

6 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago