مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی ملکی معیشت میں بڑی اہمیت رکھتی ہے، مال افسران کی کارکردگی کا جائزہ بھی سرکاری واجبات کی وصولی سے لگایا جاتا ہے یہ بات انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہ رخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میری ٹیم میں کرپٹ افسران کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جن مال افسران کی رپورٹ اچھی نہیں ہے ان کے خلاف جلد کاروائی ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جن ز مینداروں کے ذمہسرکاری واجبات کی بقایا ہیں ان کو نوٹس جاری کریں پھر بھی واجبات جمع نہیں کراتے تو ان کی جائیداد قرق کردیں اور ان کی گرفتاری عمل میں لائیں۔
اب تک 38کروڑ 28لاکھ 60ہزار روپے سرکاری واجبات کی وصولی کی جاچکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماہ اکتوبر کے دوران 9کروڑ22لاکھ 50ہزار روپے کی وصولی کی گئی۔ اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران سمیت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹرزاور تحصیلداروں نے شرکت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…