News

مظفرگڑھ، سرکاری واجبات کی وصولی ملکی معیشت میں بڑی اہمیت رکھتی ہے، ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 نومبر2021ء) : ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی ملکی معیشت میں بڑی اہمیت رکھتی ہے، مال افسران کی کارکردگی کا جائزہ بھی سرکاری واجبات کی وصولی سے لگایا جاتا ہے یہ بات انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہ رخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میری ٹیم میں کرپٹ افسران کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جن مال افسران کی رپورٹ اچھی نہیں ہے ان کے خلاف جلد کاروائی ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جن ز مینداروں کے ذمہسرکاری واجبات کی بقایا ہیں ان کو نوٹس جاری کریں پھر بھی واجبات جمع نہیں کراتے تو ان کی جائیداد قرق کردیں اور ان کی گرفتاری عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ جو پٹوائی سرکاری واجبات کی وصولی میں تعاون نہیں کرتا اس کو فوری طور پر معطل کریں یا پھر اس کو سرنڈر کردیں۔ انہوں نے کہا کہ جو افسر کام نہیں کر سکتے وہ ضلع میں نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری اور شناختی کارڈ کے اندراج کے کام کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ روزانہ کا مقرر کردہ ہدف مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی شاہ رخ نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کو سرکاری واجبات کی وصولی کا ہدف 1ارب 83کروڑ 49لاکھ 10ہزار روہے مقرر کیا گیا ہے۔ 

اب تک 38کروڑ 28لاکھ 60ہزار روپے سرکاری واجبات کی وصولی کی جاچکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماہ اکتوبر کے دوران 9کروڑ22لاکھ 50ہزار روپے کی وصولی کی گئی۔ اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران سمیت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹرزاور تحصیلداروں نے شرکت کی۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago