Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر ٹیوشن پڑھانے پر پابندی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر احتشام انور نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر ٹیوشن پڑھانے پر پابندی لگا دی ہے۔ تا ہم اساتذہ گرمیوں کی چھٹیوں میں ٹیوشن پڑھا سکیں گے اور پابندی کا اطلاق چھٹیوں کے بعد سے ہو گا۔ اس پابندی کا فیصلہ اس امر کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ اساتذہ سکولوں میں پڑھانے پر توجہ نہیں دیتے اور بالواسطہ یا بلا واسطہ بچوں کو ٹیوشن پڑھنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔اس حوالہ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بہت سے اساتذہ نوٹس بنانے، پیپرز چیک کرنے اور ٹیوشن سے متعلقہ اپنے بہت سے دیگر امور سکول ٹائم میں انجام دیتے ہیں اور سکول میں دی گئی ذمہ داریوں سے غفلت برتتے ہیں۔یہ شکایت بھی کی جاتی ہے کہ شام دیر تک ٹیوشن پڑھانے کے سبب اگلی صبح سکول میں اساتذہ تھکاوٹ کا شکار نظر آتے ہیں اور اس سبب بچوں کو پڑھانے کا حق صحیح معنوں میں ادا نہیں کر پاتے۔یہ ساری صورتحال اس امر کی متقاضی تھی کہ سکول کے ایام میں اساتذہ کی ٹیوشن پڑھانے پر پابندی لگا دی جائے۔ دوسری طرف چونکہ موسم گرما کی چھٹیوں میں ان مسائل کا سامنا نہیں ہوتا اور والدین کی خواہش بھی ہوتی ہے کہ بچے فارغ رہنے کی بجائے کسی تعمیری سرگرمی میں مصروف رہیں، اساتذہ کو ٹیوشن پڑھانے کی آزادی ہوگی۔ ٹیوشن پر پابندی کے ساتھ ساتھ نگرانی کا ایک نظام بھی وضع کیا جا رہا ہے کہ جس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اساتذہ سکول میں اپنے طالب علموں کو پوری توجہ اور محنت سے پڑھائیں۔جہاں اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کو اعزازت سے نوازا جائے گا وہاں برے نتائج دینے والے اساتذہ کی نہ صرف جواب طلبی کی جائے گی بلکہ متعلقہ قوانین کے تحت ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اس طر ح طالبعلموں کا ٹیوشن اور ٹیوشن اکیڈمیوں پر انحصار بھی کم کیا جا سکے گا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago