مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 ستمبر2019ء) سکولوں کے بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے، کہانی نویسی، کتاب نویسی، آرٹ، پینٹنگ، موسیقی اور کمپیوٹر کی جدید ٹیکنالوجی سے آشنائی اور شعور بیدار کرنے کیلئے ضلعی حکومت مظفرگڑھ، ادارہ تعلیم و آگہی اور آکسفیم کے تعاون سے 3اور4اکتوبر کو سردار کوڑے خان سکول میں بچوں کیلئے ادبی جشن کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ضلع کے سرکاری سکولوں، ورکر ویلفیئر سکول، سپیشل ایجوکیشن کے طلبا و طالبات سمیت پرائیویٹ سکولوں کے بچے بھی شرکت کریں گے، ادبی جشن کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم مراد راس 3اکتوبر بروزجمعرات صبح 9بجے کریں گے، ادبی جشن میں سیکرٹری تعلیم او رسیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر راجہ جہانگیر سمیت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اورضلعی انتظامی افسران شرکت کریں گے، ادبی جشن میں ماہرین بچوں کو کہانی نویسی، آرٹ، پینٹنگ اور موسیقی پر لیکچر دیں گے اور عملی کام بھی کرکے دکھائیں گے، ادبی جشن میں بچوں کی دلچسپی کے لئے مٹی سے ظروف سازی،چمڑے سے جوتا سازی، کشیدہ کاری سمیت دیگر فنی علوم و آرٹ سے روشناس کرانے کیلئے خصوصی سٹال لگائے جائیں گے، آکسفورڈ سمیت دیگر کتابیں شائع کرنے والی معروف کمپنیوں کے بک سٹال بھی لگائے جائیں گے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…