Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، سب انجینئرز ویلفیئرایسوسی ایشن اورایسوسی ایٹس انجینئرز کی ہڑتال جاری

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2019ء) ضلع مظفرگڑھ میں ایسوسی ایٹس انجینئرز اور سب انجینئرز ایسوسی ایشن کی کال پر انجینئرز کی ہڑتال جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی ضلع بھر سے آئے انجینئرز نے محکمہ بلڈنگ کے دفتر میں احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی سب انجینئرز کا کہنا ہے کہ ایک سب انجینئر کئی سال کی مشکل پڑھائی کے بعد انجینئر بنتا ہے لیکن باقی سرکاری ملازمین کی نسبت انجینئرز کو انتہائی کم مراعات ملتی ہیں سب انجینئرز کو بھی 16واں سکیل دیا جائے جبکہ ڈپلومہ ہولڈرز اور بی ٹیک ٹیکنالوجسٹ کو ٹیکنیکل الاونس جاری کیا جائے۔ان کا مزید کہناتھا کہ انجینئرز کوفوری سروس سٹرکچر جاری کیاجائے اور پبلک ہیلتھ سمیت تمام سرکاری محکموں کے کنٹریکٹ انجینئرز کو مستقل کیاجائے۔انجینئرز نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت انجینئرز کو گروپ انشورنس کی رقم ریٹارمنٹ پر جی پی فنڈ کی طرز پر واپس کرے اور انجینئرز کے ٹائم سکیل کے نوٹیفیکیشن میں سیم سکیل کی بجائے سیم پوسٹ لکھے جبکہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایس ڈی او اور ایکس ای این کی پوسٹس بحال کرے۔انجنیئرز کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔واضح رہے کہ ایسوسی ایٹس انجینئرز اور سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں 28اکتوبر سے 3نومبر تک ہڑتال کا اعلان کررکھاہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago