Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، سائلین کے مسائل عزت و احترام سے حل کیئے جائیں گے، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 مئی2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے بعد نماز جمعہ 3 بجے سہ پہر دفتر پولیس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں سائلین کے بیٹھنے کیلئے بہترین انتظامات کیئے گئے تھے سائلین کے براہ راست۔سائل سماعت کیئے، سائلین کی پہلے سے جمع شدہ درخواستوں پر انسپکٹر مہر عبدالستار نے بریف کیا اور ڈی پی او نے درخواست گذاروں کے مسائل تفصیلاً سماعت کیئے اور ڈی پی او نے درخواستوں کی سماعت کے بعد ساتھ بیٹھے افسران جن میں ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد گجر، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ریحان الرسول خان افغان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعد اللہ خان، ایس ایچ او تھانہ سول لائن چوہدری جاوید اختر، ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ انسپکٹر فاروق آفاق، ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ ملک ایوب کو براہ راست احکامات جاری کیئے جبکہ مختلف افسران کو ٹیلی فونک ہدایات جاری کیں اور ان درخواستوں پر سائلین کے مسائل فوری حل کر کے رپورٹ جاری کرنے کی ہدایات دیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ متعلقہ افسران عزت و احترام کے ساتھ سائلین کے جائز مسائل فوری حل کرینگے اور رپورٹ دینگے، ان درخواستوں پر غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

5 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 week ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago