Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، زمین کا تنازعہ، مسلح افراد نے محنت کشوں کو شدید زخمی کردیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 ستمبر2019ء) زمین کے تنازعہ پر ملزمان کا محنت کشوں پر دھاوا، مسلح افراد نے پسٹل کے بٹ اور سوٹوں کے وار سے شدید زخمی کردیا۔

رنگ پور موضع سلہی چاہ مرھانہ والے کے رہائشی محمد اقبال، زاہد اقبال، شاہد اقبال، محمد عاشق مرھانہ نے بتایا کہ اپنی زمین پر پانی کے وارے کے لئے رات کو پہنچے تو اچانک ملزمان محمد گلزار عرف گلی، جمشید عرف جموں، ممتازعرف شیرا اقوام کھرل وہاں پر آگئے جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پسٹل تھا اور انہوں نے آتے ہی گالیاں دینی شروع کر دیں اور کہا کہ پانی لگانے کا مزہ چکھاتے ہیں، جس پر ہم نے کہا کہ عرصہ دراز سے زمین ہماری ہے آپ ہمیں کیسے روک سکتے ہیں جس پر ملزمان نے ڈنڈے اور پسٹل کے بٹ مارنا شروع کر دیے جس سے شاہد اقبال، محمد اقبال شدید زخمی ہو گئے اور خون سے لت پت ہو گئے، ملزمان نے عاشق کے جسم کے مختلف حصوں پر وار کئے،انہوں نے بتایا کہ ہمارے شور واویلا کرنے پر قریبی رہائشی محمد ارشد مرھانہ، عبدالرزاق مرھانہ و دیگر نے موقع پر پہنچ کر ہماری جان بخشی کرائی جس پر ملزمان فرار ہو گئے، انہوں نے کہا کہ ملزمان اکثر ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں شدید پریشانی کا سامنا ہے، انہوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

x (x)
admin

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago