Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ریسکیو 1122، دوآبہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے پہلی پری فلڈ موک ایکسر سائز کا انعقاد

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اپریل2019ء) ریسکیو 1122 اور غیر سرکاری فلاحی تنظیم دوآبہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے 2019 کی پہلی پری فلڈ موک ایکسر سائز دریائے چناب پر کی گئی۔ریسکیو1122.۔تفصیل کے مطابق مظفرگزھ میں متوقع سیلاب آنے کے پیشِ نظر ریسکیو 1122اور دوآبہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے 2019 کی پہلی موک ایکسر سائز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق کے زیر نگرانی دریائے چناب مظفرگزھ میں کی گئی۔اس موک ایکسرسائز میں مہمان خصوصی کے طور پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگزھ ظہور بھٹہ نے شرکت کی۔موک ایکسر سائز میں PDMA کے اہلکار اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس نے بھی شرکت کی۔ڈسٹرکٹ مظفرگزھ چونکہ دو دریاؤں،دریائے سندھ اور دریائے چناب کے درمیان واقع ہے،اس لئے 2019 کے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ، غیر سرکاری تنظیموں اور متعلقہ سرکاری اداروں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔متوقع سیلاب کی تیاریوں کے سلسلے میں مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر ریسکیو 1122 نے دوسرے اداروں کے ساتھ ملکر فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔اس دوران ریسکیو کے جوانوں نے سیلاب میں گھرے ہوئے اور ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا، اس موقع پر سیلاب کے حوالے سے ریسکیو اور دیگر اداروں کی استعدادکار اور سامان کی بھی نمائش کی گئی۔پری فلڈ موک ایکسرسائز کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق کا کہناتھا کہ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ متوقع سیلاب کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔مشقوں کے دوران ریسکیو 1122 مظفرگڑھ، غیر سرکاری تنظیم FDO اور دوآبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب کے دوران اور سیلاب کے بعد استمال ہونے والے سامان کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago