Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، روٹھی ہوئی بیوی کے گھر واپسی سے انکار پر شوہر کی سسرال میں فائرنگ، بیوی اور ساس شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جولائی2020ء) روٹھی ھوئی بیوی کے گھر واپسی سے انکار پر شوہر کی سسرال میں فائرنگ سے بیوی اور ساس شدید زخمی ہوگئیں۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی علی پور کی حدود میں راجپوت کالونی میں روٹھی بیوی کے نہ ماننے اور گھر واپسی سے انکار پر شوہر نے فائرنگ کرکے ساس اور بیوی کو زخمی کر دیا، خانیوال کے رہائشی زمان رند نامی شخص نے اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اپنے سسرال میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں زمان رند کی ساس شماد مائی اور بیوی رخسانہ بی بی شدید زخمی ہو گئے، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد اپنے دو بچوں کو بھی اٹھا کر فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی علی پور نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور غزال حیدر نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے روانہ ہو گئے۔

زخمی خاتون رخسانہ بی بی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، اس کے شوہر نے زمین فروخت کی جس پر میں نے اسے کہا کہ پہلے زمین واپس لو پھر تمہارے ساتھ جاؤں گی خاوند طیش میں آ گیا اور اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے ہم پر فائرنگ کر دی اور میرے دونوں بیٹوں کو بھی زبردستی اٹھا کر لے گیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

4 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 month ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago