Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، رنگ پور شہر میں چوروں کاراج،لاکھوں کامال چوری

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 دسمبر2018ء) رنگ پور شہر اور نواح میں چوروں کاراج،لاکھوں کامال چوری، پولیس چوروں کاسراغ لگانے میں ناکام ہو گئی۔رنگ پور میں چوروں نے رات کی تاریکی میں معظم شہزاد زرگر کی دکان سے موبائل چوری کی، پولیس ابھی چوروں کا سراغ لگانے میں مصروف تھی کہ دوبارہ پھر چوروں نے فیاض حسین زرگر کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کرلیا، جس پر انجمن تاجران اور شہریوں نے روڈ بلاک کرکے سخت احتجاج اور چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی مظفرگڑھ نے تاجروں سے مذاکرات کئے اور چوروں کی گرفتاری کا یقین دلایا لیکن ابھی تک چوروں کا سراغ نہیں مل سکا۔اس سے قبل بھی چوروں نے ایک ہی رات میں 9دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا تھا لیکن پولیس ان چوروں کو پکڑنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے، جس سے شہری اور تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے۔شہریوں اور تاجروں نے ڈپریشن پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ رنگ پور میں رات کو پولیس گشت بڑھایا جائے اور چوروں کو گرفتار کیا جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago