News

مظفرگڑھ، راجن پور او رڈی جی خان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد دے دی گئی ، صوبائی وزیر منصور احمد خان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اگست2022ء) صوبائی وزیر ریو نیو نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں راجن پور او رڈی جی خان میں سیلاب اوربارشوں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دے دی گئی ہے۔و زیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کو آفت زدہ قرار دیے دیا ہے- اس سلسلہ میں حکومت نے مختص 20 ارب روپے سے متاثرہ علاقوں میں فوری کام شروع کرنے کا حکم دیاہے۔متعلقہ حکام سیلاب متاثرین کی ہرممکن مددکر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے رود کوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔

سیلاب متاثرہ افراد کی جلد بحالی حکومت کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

حکومت نے سیلاب متاثرہ تمام علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے ہوئے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیلاب زدہ کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔ فصلوں اور گھروں کے نقصانات کا جلد ازالہ کے لئے سروے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم کی منصوبہ بندی کیلئے پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکمے فوری کام شروع کریں گے، متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پر متاثرین کو باقاعدگی سے کھانا فراہم کیاجارہاہے، جبکہ میڈیکل کیمپس میں متاثرہ افراد کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین بھی دی جا رہی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago