Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، دو معصوم بچیاں اغوا، مقدمہ درج ، دو ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ۔03 جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2019ء) مظفرگڑھ میں دو معصوم بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا افسوسناک واقعہ، تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، متاثرہ خانہ بدوش خاندان کا پولیس پر انصاف فراہم نہ کرنے اور ملزمان کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقہ بھٹہ پور میں جھگیاں لگاکر رہائش پزیر خانہ بدوش خاندان کی دو معصوم بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔دوسری طرف متاثرہ خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس 12 سالہ گڑیا اور 5 سالہ پونم کو اغوا کرکے زیادتی کرنیوالے مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی اور غریب خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے انصاف فراہم نہیں کیا جارہا اور ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں۔اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو پورے خاندان سمیت اجتماعی خودسوزی کرلینگے۔ جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی دو ملزم بھی جلد گرفتار ہونگے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago