Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، دو رویہ شاہراہ کے منصوبے کا فنڈ جلد جاری کر دیا جائیگا ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹرا حتشام انور نے کہا ہے کہ شہر سے گزرنے والی دو رویہ شاہراہ کے منصوبے کا فنڈ کہیں نہیں گیا، جلد ہی اس کے فنڈز جاری ہو جائیں گے اور اس پر کام شروع کردیا جائے گا انہوں نے ایکسین مواصلات و تعمیرات کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں مکمل کاغذات تیار کریں اور اس کی پیروری کریں یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں منعقدہ ہفتہ وار کھلی کچہری میں سینئر صحافی ماجد خانزادہ کی شکایت کے جواب میں کہی،انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے انتظامات کو ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا ہے تاہم ابھی ریکارڈکی پڑتال کی جارہی ہے اور بنیادی کام کئے جارہے ہیں، جونہی معاملات سیدھے ہوئے شہر کی ترقیاتی منصوبہ جات پر کام شروع کردیا جائے گا، پارک، کھیل کے میدان، سٹریٹ لائیٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کیا جائے گا، اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو و ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی مظفرگڑھ عطائ الحق نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے سابقہ ملازمین کی پینشن کی مد میں 66لاکھ روپے دینا ہیں، حالات بہتر ہوتے ہی دیگر کاموں جس میں تجاوزات کا خاتمہ،گلی محلوں کی صفائی، گٹروں کے ڈھکن، گلیوں کی مرمت اور سٹریٹ لائیٹس شامل ہیں پر توجہ دی جائے گی، کھلی کچہری میں محکمہ ریونیو، محکمہ ماحولیات، محکمہ تعلیم، میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل سے متعلق سائلین نے درخواستیں دیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ، سی ای او تعلیم مسعود ندیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک آصف جاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago