Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، دریائے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس گشت کا مطالبہ

فیض بخش،رحیم بخش،غصنفر قریشی،اللہ داد اور متعدد دیگر سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ سیلاب سے زیر آب آنے والی بستیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور وہ اپنے اہلخانہ اور مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں، بستیاں انسانوں سے خالی ہو چکی ہیں اور ان کے گھر اور مال و اسباب غیر محفوظ ہو چکے ہیں، علاقے میں پولیس چوکی اور پولیس گشت نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد کو لوٹ مار اور چوری چکاری کی کھلی چھوٹ مل چکی ہے، دریائے سندھ کے بیٹ کے علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، جرائم پیشہ افراد کشتیوں پر جا کر گھروں میں چوریاں کرکے سامان کشتیوں کے زریعے دریا پار لے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس سے دریائے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ بیٹ کے علاقوں میں ان کے گھروں اور مال و اسباب کی حفاظت کیلئے پولیس گشت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 day ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

6 days ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago