Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، دائرہ دین پناہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل، دوشدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جون2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل، دو افراد شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق شادا بھرانی گینگ اور طارق بلوچ کے درمیان کافی عرصہ سے دشمنی چلی آ رھی ھے۔ گزشتہ شب ساتھیوں سمیت گھر جاتے ھوئے طارق بلوچ پر گھات لگائے ھوئے شادا بھرانی نے فائرنگ کر دی۔طارق بلوچ کی جوابی فائرنگ سے گینگ کا سرغنہ شادا بھرانی جس کے خلاف 10 مقدمات پہلے سے درج ھیں موقع پر جاں بحق ھوگیا اور اس کے 2 ساتھی شدید زخمی ھو گئے جن میں سے ایک کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ھسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ھے۔ شادا بھرانی کے ورثاء نے نور شاہ روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ھی دائرہ دین پناہ پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی۔

پولیس طارق بلوچ کے نہ ملنے پر گھر میں گھس کر اس کی خواتین کو تھانے لے گئی جس پر بلوچ برادری اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ھوئے وزیر اعلی پنجاب، آی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی ھے کہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرکے بے قصور خواتین کو گرفتار کرنا بہت بڑی زیادتی اور خلاف قانون ھے۔ خواتین کو رھا کیا جائے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago