Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، خود ساختہ اور منصوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری بہبود آبادی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2019ء) سیکرٹری بہبود آبادی حسن اقبال نے کہا ہے کہ خود ساختہ اور منصوعی مہنگائی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی شہزاد اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ سبزی منڈی مظفرگڑھ کادورہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی اور بازاروں کو معائنہ کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں، اس سلسلے میں کوئی سستی یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران اور پرائس مجسٹریٹس بازاروں اور منڈی کا معائنہ کرتے ہیں اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اب تک 5لاکھ 34ہزارروپے جرمانہ کیا جاچکا ہے اور 5دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی قائم کئے جاچکے ہیں جس میں میڈیکل سٹور بھی شامل ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago