مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2019ء) سیکرٹری بہبود آبادی حسن اقبال نے کہا ہے کہ خود ساختہ اور منصوعی مہنگائی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی شہزاد اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ سبزی منڈی مظفرگڑھ کادورہ کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی اور بازاروں کو معائنہ کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں، اس سلسلے میں کوئی سستی یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران اور پرائس مجسٹریٹس بازاروں اور منڈی کا معائنہ کرتے ہیں اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اب تک 5لاکھ 34ہزارروپے جرمانہ کیا جاچکا ہے اور 5دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی قائم کئے جاچکے ہیں جس میں میڈیکل سٹور بھی شامل ہیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…