News

مظفرگڑھ، حکومت کی ہدایات کی مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کی مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام دوکاندار حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، ڈی او انڈسٹری رانا گلفام اور مارکیٹ کمیٹی سے ڈپٹی ڈائریکٹر نجیب فیض سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کریں اور گرانفروشوں،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں، ان کو نہ صرف بھاری جرمانے کریں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اشیاء خوردونوش سمیت کھاد ودیگر اجناس کی بھی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش کوبھی یقینی بنایاجائے اور وقت کی پابندی کی جائے،رات 10بجے کے بعد کوئی تقریب منعقد نہ کی جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنران کوہدایت کی کہ وہ مختلف اوقات میں مختلف بازاروں کا دورہ کریں اور خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی مختلف اوقات میں ضلع بھر کے کسی بھی بازار کا دورہ کیا کریں گے۔ انہوں نے دوکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اس خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ اجلاس میں صدر انجمن تاجران سید امیر حسن، کریانہ ایسوسی ایشن کے عہدیدار، مختلف بازاروں کے عہدیدار اور تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور یقین دلایا کہ وہ اس خودساختہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago