Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، حکومت پنجاب جپسم کھاد سبسڈی پر مہیا کر رہی ہے،زراعت آفیسر

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مارچ2020ء) زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبے کے تحت حکومت پنجاب فصلات کی پیداوار میں اضافے، زمین کی ذرخیزی کو بحال کرنے اور زمین میں سے کلر کو ختم کرنے کے لئے جپسم کھاد سبسڈی پر مہیا کر رہی ہے۔یہ بات انہوں نے یونین کونسل خدائی میں فارمر ٹریننگ پروگرام میں کاشتکاروں کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار ساڑھے بارہ ایکڑ تک زمین کا مالک ہو۔ ٹھیکے دار اور مزارع بھی اس سکیم سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کاشتکار کے پاس قابل استعمال پانی کے وسائل کا بندوبست ہونا ضروری ہے۔ یہ سبسڈی پانچ ایکڑ تک فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ 2020 ہے، مزید معلومات کے لئے اپنے قریبی زراعت آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

2 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

2 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago